Tuesday 5 July 2022

10 Days of Dhul Hijjah

 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم



•  ذوالحجہ کے دس دن دنیا کے بہترین دن ہیں۔ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہیں اپنی زندگی میں ایک بار پھر یہ موقع مل رہا ہے۔ان دنوں میں فرائض دیگر دنوں کے فرائض سے زیادہ افضل ہیں اور عام دنوں سے زیادہ اجر و ثواب ہے ان دنوں میں کیے گئے نوافل دیگر دنوں کے نوافل سے زیادہ افضل ہیں اور اجر و ثواب میں بھی زیادہ ہیں سلف صالحین ان دنوں میں ان تھک عبادت کرتے تھےان دنوں کو اللہ کی اطاعت اور قربت والے کاموں سے آباد کرنا چاہیے عام روٹین کے مطابق نہیں گزارنا چاہیے خوشی سے نیکی کرنی چاہیے جتنی خوشی سے ہم نیکی کرتے ہیں اللہ تعالی بھی اتنی ہی خوشی سے قبول کرتے ہیں ۔اگر کاموں کے اندر محبت ، خوبصورتی پیدا ہوجائے quality آجائے تو اس کی اتنی ہی جزا بڑھ جاتی ہے۔ 

♦️ کرنے کے کام : 

▪️ نیت کو پھر سے صاف خالص کریں.

▪️صرف اللہ کے لئے ۔

▪️کسی پر احسان نہیں جتانا ۔

▪️کسی سے صلے کی توقع نہیں رکھنی۔

▪️جس رب کی خاطر کیا بس اس نے دیکھ لیا ہے ۔

▪️یاد رکھیں جو بندہ اللہ سے سچائی پر مبنی معاملہ کرتا ہے۔ تو اللہ سبحانہ و تعالٰی اس کو سچا کر دیتا ہے۔اس کے نیک کام میں اتنی ہی زیادہ برکت ڈال دیتا ہے۔

▪️اخلاص کا مطلب :

▪️اپنے اعمال کے ذریعہ اللہ کی رضا کو اور آخرت کے اجر کو سامنے رکھنا۔

▪️خالص نیت کہ مجھے اس سے اپنے رب کا دیدار کرنا ہے اپنے رب سے ملاقات کروں تو وہ راضی ہو جائے اور آخرت میں اجر کو محفوظ کر لے۔

▪️اللہ تعالی خالص عمل ہی قبول کرتا ہے۔

▪️جس کے سامنے آخرت ہوتی ہے اس کا عمل خالص ہونے لگتا ہے

▪️کوئی بھی نیکی عادت سمجھ کر نہ کریں کہ مجھے عادت ہے اس کی بلکہ اس کو ریفریش کرکے خیر کا کام سمجھ کر کریں ۔

▪️کسی نیکی کو اپنی شان کے خلاف نہ سمجھیں۔

▪️ کوئی بھی نیکی کر کے مطمئن نہ ہوں بہت کچھ کر کے بھی دلوں میں اللہ کا ڈر رہنا چاہیے۔ 

▪️نیکی کے کسی کام کو حقیر نہ سمجھیں جس کو ہم حقیر سمجھ رہے ہیں ہوسکتا ہے اللہ کے نزدیک کتنا بڑا ہو کیونکہ اس کو کرنے کے لیے ہمیں نفس کے خلاف جانا پڑ رہا ہے۔

2️⃣  ذوالحجہ کا چاند نظر آئے تو دعا پڑھیں۔

Dua For Sighting New Moon

نیا چاند دیکھنے پر مسنون دعا

اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُمَّ أَهِلَّهُ عَلَيْنَا بِالَأمْنِ وَالإِيمَانِ، وَالسَّلَامَةِ وَالِإسْلَامِ، وَالتَّوْفِيقِِ لِمَا تُحِبُّ رَبَّنَا وَتَرْضَى، رَبُّنَا وَرَبُّكَ اللَّهُ

یا الہی عزوجل اس چاند کو ہم پر برکت کے ساتھ اور ایمان و اسلام اور اس چیز کی توفیق کے ساتھ نکال جس سے تو راضی ہوتا ہے اور پسند کرتا ہے،(اے پہلی رات کے چاند) میرا اور تیرا رب اللہ عزوجل ہے 

الترمذی 5/504,الدارمی 1/336.


3️⃣ سچی توبہ کریں۔

 ▪️ سابقہ گناہوں پر ندامت ان گناہوں سے کنارہ کشی

▪️کوئی نیکی کا کام بھی کرنا چاہتے ہیں تو پہلے توبہ کر لیں گناہ نیکیوں میں رکاوٹ ہوتے ہیں توبہ سے وہ رکاوٹ ختم ہو جاتی ہے اور ہم نیکیوں میں دوڑنے لگتے ہیں ۔

4️⃣  اپنے عزم و ارادے کو پختہ کریں۔ 

▪️جو حرص رکھتا ہے ارادہ کرتا ہے کوشش کرتا ہے وہ کر گزرتا ہے ۔

▪️اسی کے لیے نیکی کا راستہ کھلتا ہے جو حرص رکھتا ہے۔

▪️ہر نیکی مشکل سے ہی ہوتی ہے اس میں مشقت کرنی پڑتی ہے تکلیف اٹھانی پڑتی ہے پھر نیکی حاصل ہوتی ہے effort سے نہیں گھبرانا۔

▪️دنیا میں جو نیکیوں میں جلدی کرتے ہیں وہ جنت میں بھی آگے آگے ہوں گے سبقت لے جائیں گے۔

▪️جو پہل کرنے والے ہیں وہ آگے بڑھنے والے ہیں تو آگے بڑھ جائیے۔

▪️یاد رکھیں نیکی کا شوق اسی وقت ہوتا ہے جب اللہ کی محبت ہوتی ہے کیونکہ محبت انسان سے ہر کچھ کروا لیتی ہے جب انسان کو اللہ سے محبت ہوتی ہے تو وہ اللہ کی محبت میں کچھ بھی کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں اور وہ کر جاتے ہیں۔

5️⃣  کثرت سے اللہ کا ذکر کرنا۔

▪️ ان دس دنوں کا سب سے افضل ذکر تکبیرات ہیں اس کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔

▪️ اللہ کو بڑا مان لیں کاموں سے ، مصروفیات ، مشغولیات ، مال ، اولاد ، ازواج والدین ہر چیز سے بڑا۔۔۔پھر دعا کا بھی مزہ کچھ اور ہو جاتا ہے نماز کا بھی لطف کچھ اور ہو جاتا ہے اور پریشانیاں بھی دور ہونے لگتی ہیں۔

6️⃣  خوب دعائیں مانگیں۔

▪️  دعا خود ایک عبادت ہے صرف اپنے لئے نہیں دوسروں کے لئے بھی مانگیں ۔

7️⃣  قرآن کی تلاوت ۔

▪️  نفلی اعمال میں سب سے افضل عمل قرآن کی تلاوت ہے۔ 

▪️غموں کا علاج اور سکون کا ذریعہ ہے۔

▪️جب بھی آپ کے دل میں غم بیٹھ جائے تو یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آپ کے دل کو قرآن کی ضرورت ہے قرآن پڑھیں ، پڑھائیں ، مجلس میں بیٹھیے۔

8️⃣  صدقہ کرنا ۔

▪️ صدقہ بری موت سے بچاتا ہے ، گناہوں کو زائل کر دیتا ہے۔

▪️ رب کے غضب کو بجھاتا ہے۔

▪️ مال میں برکت اور رزق میں اضافے کا سبب ہے۔

▪️ اللہ تعالیٰ صدقہ کرنے والے کو بہترین نعم البدل بھی عطا کرتا ہے ۔

9️⃣  گناہ اور حرام کاموں سے بچنا۔

🔟 سنتوں کو زندہ کرنا۔

1️⃣1️⃣ زبان کی حفاظت کریں۔

▪️فالتو باتوں سے گریز کریں بحثوں سے گریز کریں لڑائیاں صرف ان کے گھروں میں ہوتی ہیں جہاں زبان کا صحیح استعمال نہیں ہوتا۔

▪️گھروں کی فضا کو اچھا رکھیں تاکہ عبادت میں دل لگے

1️⃣2️⃣ اوقات کی حفاظت کریں۔

▪️ لغویات سے بچیں social media  پر اپنا وقت ضائع نہ کریں یہ دن گئے تو سال میں پھر ایسے دن نہیں ملیں گے۔

اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِك

آمين




No comments:

Post a Comment

test 2